About

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (بسوٹا) ریاست بہار کے پرائمری سے ہائیر سکینڈری اسکولوں میں زیرخدمت اردو اساتذہ کرام کا ایک رجسٹرڈ آرگنائزیشن ہے۔ اس کا قیام سال 2017 میں اور رجسٹریشن سال 2019 میں ہوا۔
اس تنظیم کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے علاوہ سرکاری سطح پر اردو کو  حاصل حقوق کے عملی نفاذ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا بھی ہے۔ ساتھ ہی اساتذہ کے سروس سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کرنا بھی ہے۔ اساتذہ کے فلاح اور بہبود کے لئے کام کرنا تنظیم کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ 

سال 2016 میں ریاست میں بڑے پیمانے اردو اساتذہ کی تقرری کے بعد اردو اساتذہ کے ایک پلیٹ فارم کی سخت ضرورت محسوس ہوئی اور پھر اس کے لیے مختلف سطح پر کوششیں شروع ہو گئیں ۔سال 2017 کے اواخر میں ‘بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ‘ کے نام سے کٹیہار ضلع میں تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔سال 2018 کے اوائل میں بہار اردو اکادمی ،پٹنہ میں تنظیم کی صوبائی کمیٹی کی تشکیل ہوئی اور تنظیم صوبائی سطح پر کام کرنے لگی اور کئی اہم امور کو انجام دیا جن میں سر فہرست این آئی او ایس کے ڈی ایل ایڈ میں اردو کی شمولیت ہے۔ سال 2019 میں تنظیم حکومت بہار سے باضابطہ رجسٹرڈ ہوئی اور تنظیم کا اپنا بینک اکاؤنٹ کھلا۔ اب تک تنظیم کے تین صوبائی کنونشن منعقد ہو چکے ہیں۔ریاست کے دس سے زائد اضلاع میں تنظیم کی اکائی کام کر رہی ہے۔تنظیم کا اپنا آفیشل ویب سائٹ بھی ہے۔تنظیم نے بہت قلیل مدت میں ریاست بھر میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔ تنظیم کے مزید استحکام کے لیے اساتذہ سے آگے آنے اور ہر طرح کے تعاون کی اپیل ہے۔۔